سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو ریاض میں آسٹریلیا کے وزیر ماحولیات اور کلائمنٹ ایکشن ریس وٹبی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں تعاون کے پہلووں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس شعبے میں مملکت کے اقدامات خصوصا سعودی عرب اور مشرق وسطی گرین انیشیٹو اور اس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔