ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے اعلٰی انڈین فوجی افسر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گردوں کی موجودگی اور لانچ پیڈز کا دعویٰ من گھڑت ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت فوج کے 12 جرنیلوں کی ترقیNode ID: 708261
-
ارشد شریف کی ہلاکت: مکمل تحقیقات کرائی جائیں، آئی ایس پی آرNode ID: 712071
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ یہ بیان انڈین مسلح فوج کی پروپیگنڈہ سوچ کا مظہر ہے۔ انڈین فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے اور وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ’پاک فوج ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ امن کے خواہاں ہیں تاہم ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
The unwarranted statement of a high-ranking Indian Army Officer concerning Azad Jammu and Kashmir is an apt manifestation of Indian Armed Forces’ delusional mindset and showcases the vivid imprint of domestic political showboating on Indian military thought (1/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2022