Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر میں واقع جبل القدر دنیا کے 100 بہترین جیولوجیکل مقامات میں شامل

مدینہ منورہ کے قریب خیبر میں حرہ قدرہ میں پرانے آتش فشاں پہاڑ کو عالمی جیولوجیکل ادارے اور یونسکو نے منتخب کیا ہے (فائل فوٹو: عاجل)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ایک جیولوجیکل مقام کو دنیا کے 100 بہترین مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے قریب خیبر میں حرہ قدرہ میں پرانے آتش فشاں پہاڑ کو عالمی جیولوجیکل ادارے اور یونسکو نے منتخب کیا ہے۔
دنیا کے 56 ممالک میں سے 181 جیولوجیکل مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے 34 مقامات شمالی اور جنوبی امریکہ، 28 مقامات یورپ، 15 مقامات افریقہ اور23 مقامات ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے تھے۔ 
ماہرین نے خبیر کے جبل القدر کو دنیا کے بہترین جیولوجیکل مقامات میں سے منتخب کر کے اسے دنیا کے ایک سو بہترین مقامات میں سے ایک تسلیم کیا ہے۔ 
سعودی جیولوجیکل بورڈ نے کہا ہے کہ جبل القدر خبیر میں واقع ہے اور یہ ایک ہزار سال پہلے سرگرم آتش فشاں تھا جس کی مخروطی چوٹی 400 میٹر بلند ہے۔

شیئر: