متوقع بارش اور موسمی تغیر کے باعث جدہ سمیت تمام ساحلی علاقوں میں بلدیہ نے ہنگامی بنیادوں پر تیاری کر رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے شہر کی تمام شاہراہوں کے علاوہ انڈر پاسز پر مستعد اہلکار اور صفائی عملہ متعین کر رکھا ہے جس نے کل رات سے ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں دو دن تک موسم غیر یقینیNode ID: 520366
-
’سائق خاص‘ کا پیشہ کس طرح تبدیل ہو گا؟Node ID: 520581
-
دمام میں آن لائن کلاس لیتے ہوئے ٹیچر کا انتقالNode ID: 520591
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت تمام اہلکاروں اور صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں‘۔
’شہر کی تمام شاہراہوں اور سرنگوں میں صفائی عملہ تعینات ہے جبکہ پانی صاف کرنے کے آلات تیار کر لیے گیے ہیں‘۔
ادھر اللیث میونسپلٹی نے بھی موسلادھار کے باعث ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
اللیث میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تین ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں شہر کے مختلف مقامات متعین کر دیا گیا ہے‘۔
’50 نگرانوں کے ساتھ 150 صفائی کارکن مستعد ہیں جن کے زیر استعمال 27 آلات ہیں‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر سے اٹھنے والے گھنٹے بادل سعودی عرب کے ساحلی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگیے ہیں‘۔
’جدہ میں آج دوپہر کے بعد سمندر سے آنے والے بادل داخل ہونا شروع ہوں گے جن کے باعث تیز بارش کی توقع ہے‘۔
ادھر طقس العرب ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ آج صبح سے بحیرہ احمر سے آنے والے بادل جدہ کی طرف بڑھ رہے ہیں‘۔
مُخرجات المُحاكاة الحاسوبية للأمطار | تُشير إلى توافق ما يحصل حالياً من أمطار على بعض السواحل الجنوبية الغربية مع ما هو مُتوقع من النمذجة الحاسوبية و التي ذاتها تتوقع وصول أمطار غزيرة إلى مدينة #جدة بعد ظهر اليوم بمشيئة الله، ستُسبق ببعض التخاريج البحرية الممطرة أحياناً قبل ذلك. pic.twitter.com/J91vXtDkaB
— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) November 26, 2020