طائف میں گاڑی واکنگ ٹریک سے ٹکرا گئی، بھگدڑ سے دو افراد زخمی
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں طائف کے البیعہ محلے میں بارش کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی اچانک الخمسین واکنگ ٹریک پر چڑھ گئی۔
تیز رفتار گاڑی کے اچانک واکنگ ٹریک سے ٹکرائے پر وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بڑی تعداد میں لوگ چہل قدمی کے لیے موجود تھے۔
سبق ویب اسئٹ کے مطابق طائف میں ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے بتایا کہ’ دو زخمیوں کی جائے وقوعہ پرہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ دونوں کو مزید علاج کے لیے کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں داخل کردیا گیا‘۔
یاد رہے کہ طائف میں بارش کی وجہ سے موسم میں خنکی پیدا ہوگئی ہے۔ درجہ حرارت کم ہوگیا۔ خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کے لیے واکنگ ٹریک جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔