Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ٹریفک حادثہ، کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک ہلاک

گاڑیوں کےدرمیان مقرر فاصلے کی پابندی نہ کرنے سے حادثہ پیش آیا ہے ( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف المزروعی نے کہا ہے کہ ’جمعےکو دبئی میں شیخ محمد بن زاید سٹریٹ پر دو ٹرکوں اور چار گاڑیوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں‘۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی ٹریفک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’حادثہ گاڑیوں کےدرمیان مقرر ضرروری فاصلے کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’حادثے کی ابتدا ایک ٹرک اور متعدد گاڑیوں کےدرمیان معمولی سے ٹکر سے ہوئی جبکہ عقب سے آنے والا دوسرا ٹرک پہلی ٹکر کے باعث رک جانے والے دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا‘۔

حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گیا جسے کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا (فوٹو امارات الیوم)

میجر جنرل سیف المزروعی نےکہا کہ’ گاڑیوں کے درمیان فاصلے کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ سنگین ہوگیا‘۔
حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گیا جسے کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دبئی پولیس ہمیشہ خبر دار کرتی رہتی ہے کہ گاڑیوں کےدرمیان ضروری فاصلہ رکھنا ٹریفک قانون ہے۔ اس کی خلاف ورزی سنگین نتائج کا باعث بنتی ہے۔
سال رواں کے گزشتہ نو ماہ کے دوران فاصلے کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کے باعث 538 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں۔ جس میں دس افراد ہلاک اور 367 زخمی ہوئے۔

شیئر: