Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران پرواز شریک پائلٹ بیہوش

نئی دہلی۔۔۔۔انڈیگو ایئرلائنز کے طیارے میں دوران پرواز شریک پائلٹ بیہوش ہوگیا۔یہ طیارہ کولکتہ سے حیدرآباد جارہا تھا ٰپائلٹ نے اسے ہنگامی طور پر بھونیشور میں اتار لیا۔اسوقت طیارے میں 150مسافر سوار تھے۔ بعد میں طیارہ ایئر پورٹ سے نئے شریک پائلٹ کو لیکر پرواز کرگیا۔تحقیقاتی بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کولکتہ سے پرواز کے فوری بعد ہی شریک پائلٹ بیمار ہوگیا۔پانی پیتے ہوئے حلق میں پھنس گیا جس سے وہ بیہوش ہوگیا۔ عملے کے ارکان نے اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی اور آکسیجن بھی لگائی ۔ انہوں نے اعلان بھی کروایا کہ اگر مسافروں میں سے کوئی ڈاکٹر ہوتو وہ طبی علاج معالجے کیلئے آسکتا ہے لیکن مسافروں میں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا۔اس کے بعد پائلٹ نے ’’مے ڈے ‘‘(ہنگامی صورتحال) کا اعلان کردیا اور قریبی ایئرپورٹ بھونیشور میں اتار لیااگرچہ شریک پائلٹ طیارہ لینڈ کرنے سے پہلے ہوش میں آگیا لیکن اس کی حالت بہتر نہیں تھی۔مسافروں اور عملے کی حفاظت کی خاطر کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

شیئر: