Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں ہوٹلوں کے کرائے کے باعث شائقین نے دبئی کا رخ کرلیا 

’دوحہ میں جن ہوٹلوں میں کمرے کا کرایہ 1200 ڈالر تھا، وہ اب 2500 ڈالر ہوگیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
دوحہ میں فیفا ورلڈ کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ان کے ساتھ ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوحہ میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بے پناہ اضافے کے باعث بہت سے شائقین دبئی میں قیام کرنے لگے ہیں۔
سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ہوٹلوں کی انتظامیہ نے روزانہ کرائے کا تخمینہ لگانے میں مبالغے سے کام لیا ہے۔
دوحہ میں ہوٹلوں کے تمام کمرے بک ہونے چاہئے تھے ،کرایوں میں بے پناہ اضافے کے باعث  آج کئی ہوٹلوں میں کمرے خالی ہیں۔
سیاحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’کرایوں میں بے پناہ اضافے کے باعث کئی شائقین نے دبئی کا رخ کرلیا جہاں قیام کرتے ہیں جبکہ میچ دیکھنے کے لیے بسوں کے ذریعہ دوحہ پہنچ جاتے ہیں‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’دوحہ میں جن ہوٹلوں میں کمرے کا کرایہ 1200 ڈالر تھا، وہ اب 2500 ڈالر ہوگیا ہے‘۔
دوسری طرف ورلڈ انتظامیہ کا کہناہے کہ ’فٹبال شائقین کے لیے دوحہ میں قیام کرنے کے لیے متعدد آپشن موجود ہیں‘۔
’دوحہ کے اطراف میں 80 ڈالر کا کمرہ بھی مل سکتا ہے جبکہ لگزری رہائش کے خواہشمندوں کے لیے بھی متعدد مواقع موجود ہیں‘۔
ادھر ہوٹل بکنگ کی ویب سائٹس پر دوحہ کے 42 ہوٹلوں میں مختلف درجوں کے کمرے کرائے پر دستیاب ہیں‘۔
’جو لوگ قطر سے باہر پڑوسی ممالک میں قیام کرنا پسند کرتے ہیں ان کے لیے سیاحتی بسوں کا بہترین انتظام موجود ہے‘۔

شیئر: