Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو آذربائیجان کے صدر کی طرف سے مکتوب

’آذربائیجان کے صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور ان میں مزید وسعت لانے پر زور دیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین  شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیف کی طر ف سے مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور ان میں مزید وسعت لانے پر زور دیا ہے۔
صدر الہام حیدر نے اپنے مکتوب میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا بھی ذکر کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر کا مکتوب سعودی عرب میں سفیر شاہین عبد اللایف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیا ہے۔
یہ ملاقات وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔
 

شیئر: