شاہ سلمان سینٹر کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے سردیوں کا امدادی پیکیج
شاہ سلمان سینٹر کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے سردیوں کا امدادی پیکیج
پیر 28 نومبر 2022 14:21
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
امدادی منصوبے سے 175000 افراد مستفید ہوں گے (فوٹو: کنگ سلمان ریلیف)
سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کو سردیوں سے بچانے کے لیے ایک خصوصی منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔
امدادی منصوبے کے تحت متاثرین میں رضائیاں، گرم کپڑے اور چادریں تقسیم کی جائیں گی۔
پاکستان کے 14 اضلاع میں ونٹر ریلیف پیکج تقسیم کیا جا رہا ہے (فوٹو: کنگ سلمان ریلیف سینٹر)
رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے جان لیوا سیلاب نے پاکستان میں تین کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 14 اضلاع بشمول گانچے، سکردو، نگر، استور، غزر، چترال، سوات، اپر دیر، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، جام شورو اور قمبر شھدا کوٹ میں امدادی سامان تقسیم کیا جا ربا ہے۔
امدادی سامان میں سردیوں سے بچاؤ کی اشیا شامل ہیں (فوٹو: کنگ سلمان ریلیف سینٹر)
یہ منصوبہ مملکت سعودی عرب کے انسانی امداد پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے جو شاہ سلمان انسانی امداد کے پروگرام اور ریلیف سینٹر کے اشتراک سے پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرے گا۔
ونٹر پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ و زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ امدادی سامان کے ذریعے 175000 افراد مستفید ہوں گے۔
کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جائے گا۔