معمر شخص کو تھپڑ مارنے کی وڈیو وائرل، شہری گرفتار
باحہ پولیس کے مطابق فریقین میں پہلے سے کسی معاملے پر جھگڑا تھا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں باحہ پولیس نے سماجی تقریب کے دوران معمر شخص کو تھپڑ مارنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
تقریب میں معمر شخص کو تھپڑ مارے جانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باحہ پولیس نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ فریقین میں پہلے سے کسی معاملے پر جھگڑا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ معمرشہری کو تھپڑ مارنے والے کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی شہری سماجی تقریب کے دوران ایک معمر شخص کو تھپڑ مار رہا ہے۔
سوش میڈیا صارفین نے سعودی عرب کی سماجی روایات کے خلاف واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ’بوڑھے شخص کو تھپڑ‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ جاری کردیا۔