Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بارش کی تباہ کاریوں کے بعد میپکو فیکڑی کی پیداوار متاثر

بارش کے بعد اس فیکٹری نے اپنی پیدا وار بند کر دی تھی ( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں جدہ بیسڈ مڈل ایسٹ پیپرکمپنی (میپکو) اپنی ایک فیکٹری کو مکمل طور پر چلانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
جدہ میں جمعرات کو ہونے والی تباہ کن بارش کے بعد اس فیکٹری نے اپنی پیدا وار بند کر دی تھی۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میں 24 نومبر کو ہونے والی 182 ملی میٹر ریکارڈ بارش کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوئے جب کہ مڈل ایسٹ پیپر کمپنی کے الخمرہ پلانٹ میں کام رک گیا تھا۔ 
مڈل ایسٹ پیپر کمپنی کے بیان کے مطابق  تقریباً 40 فیصد پیداوار 48 گھنٹوں کے اندر آن لائن ہو گئی تھی تاہم مڈل ایسٹ پیپر کمپنی کا اندازہ ہے کہ فیکٹری کو پوری صلاحیت سے کام کرنے میں 5 دسمبر تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کی’ کچھ لاجسٹک سرگرمیوں پر اثر‘ ہونے کے باوجود کوئی ’انسانی نقصان نہیں ہوا‘ ہے۔
کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مالیاتی اثرات کا تعین پیداواری صلاحیت کی بحالی اور آپریشن کے بعد کیا جائے گا‘۔
میپکو کے نام سےمشہور کاغذی کمپنی نے انکشاف کیا کہ مانگ میں کمی کے باوجود اس کے پلانٹ 92 فیصد سے زیادہ پیداوار پرکام کر رہے ہیں۔
کاغذ بنانے والی کمپنی نے 2022 کے پہلے نو مہینوں کے دوران 245 ملین ریال مالیت کی خالص آمدنی کی اطلاع دی جو کہ 95 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔
کمپنی کے سی ای او سمیع صفران نے اس وقت کہا تھا کہ ’میپکو اجناس کی طلب میں عالمی سطح پر کمزوری کو دور کر رہا ہے جو کاغذی مصنوعات کی مسلسل گھریلو مانگ کی بدولت ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میپکو اپنی پیداوار کا اوسطاً 40 فیصد برآمد کرتا ہے، اس کے نمو کے منصوبوں کو بڑھاتا ہے اگرچہ سال کی پہلی ششماہی میں شپنگ لاگت میں اضافہ ہوا تاہم تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں ان میں قدرے کمی واقع ہوئی۔
اکتوبر کے آخر میں میپکو نے اپنے شیئر ہولڈرز کو دعوت دی کہ وہ اپنے سرمائے کو 666 ملین ریال  تک بڑھانے کے لیے ووٹ دیں تاکہ کمپنی کی مالی حالت اور ترقی کے منصوبوں کو سپورٹ کیا جا سکے۔
ایک بورس فائلنگ کے مطابق سعودی لسٹڈ پیپرمینوفیکچررز بورڈ نے موجودہ سرمائے میں 500 ملین ریال سے 33 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی۔
جمعرات کو ہونے والی بارش 11 برس قبل آنے والی بارش سے تین گنا زیادہ تھی۔ ریکارڈ کے مطابق حالیہ بارش 182 ملی میٹر تھی جو مسلسل 8 گھنٹے تک برستی رہی تھی۔
یاد رہے کہ جدہ میں جمعرات کی طوفانی بارش نے 2009 میں ہونے والی تباہ کن بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔

شیئر: