Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں قدرتی گیس کے دو نئے ذخائر دریافت: وزیر توانائی

دونوں گیس فیلڈز کو سعودی آرامکو نے دریافت کیا ہے (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مملکت کے مشرقی ریجن میں دو نئی گیس فیلڈز کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ’ سعودی آرامکو نے مملکت کے مشرقی ریجن میں قدرتی گیس کی غیر روایتی دو فیلڈز کی دریافت میں کامیابی حاصل کی ہے‘۔
وزیر توانائی نے کہا کہ ’ایک آئل فیلڈ ’اوتاد‘ الغوار فیلڈ کے جنوب مغرب میں دریافت ہوئی۔ یہ الھفوف شہر سے 142 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے‘۔
’ اوتاد-108001 کنویں سے یومیہ 10 ملین مکعب فٹ  کے تناسب سے گیس نکلنے لگی ہے۔ اس سے 740 بیرل کنڈینسیٹ نکل رہا ہے۔ اوتاد-100921 کنویں سے یومیہ 16.9 ملین مکعب فٹ گیس اور 165 بیرل کنڈینسیٹ نکل رہا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’دوسری گیس فیلڈ الدھنا فیلڈ ظہران شہر کے جنوب مغرب میں 230 کلو میٹر کے فاصلے پر دریافت ہوئی ہے‘۔  
انہوں نے کہا کہ’ الدھنا-4 کنویں سے یومیہ8.1 ملین مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔ الدھنا-370100 کنویں سے یومیہ 17.5 ملین مکعب فٹ گیس اور 362 بیرل کنڈینسیٹ نکل رہی ہے‘۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ’قدرتی گیس کی دو نئی فیلڈز کی دریافت اہم ہیں۔ اس سے سعودی عرب کی قدرتی گیس کے ذخائر کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ مملکت کی سٹراٹیجک حیثیت مستحکم ہوگی اور سیال فیول پروگرام کے اہداف حاصل ہوں گے‘۔ 
سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ’ اللہ کا شکر اور احسان ہے کہ وہ وطن عزیز سعودی عرب کو نعمتوں سے مسلسل نواز رہا ہے‘۔

شیئر: