Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نئی تیل اور گیس فیلڈز دریافت 

سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے فیلڈز کی دریافت کا اعلان کیا( فوٹوسبق)
سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں  تیل اور گیس کی نئی فیلڈز دریافت ہوئی ہیں۔  
سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا کہ آرامکو نے مملکت کے شمالی علاقوں میں تیل اور گیس کی دو نئی فیلڈز دریافت کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف کے علاقے میں ’ھضبۃ الحجرۃ‘ گیس فیلڈ اور ’ابرق التلول‘ آئل فیلڈ اور شمالی حدود ریجن میں گیس فیلڈ واقع ہے۔ 
الھضبۃ الحجرۃ گیس فیلڈ سکاکا شہر کے مشرق میں واقع ہے۔ اس سے روزانہ 16 ملین مکعب فٹ  گیس نکالی جائے گی۔ 

روزانہ 16 ملین مکعب فٹ  گیس نکالی جائے گی۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی وزیر توانائی نے بتایا کہ ابرق التلول فیلڈ سے غیر روایتی اعلی درجے کا ہلکا عرب تیل دریافت ہوا ہے۔ یہ فیلڈ عرعر شہر کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس سے روزانہ 3189 بیرل تیل نکلے گا۔ اس کے ساتھ 1.1 ملین مکعب فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔
 ابرق التلول  فیلڈ سے 2.4 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ  کی بنیاد پر نکل رہی ہے۔ یہ 49 بیرل کُنڈینسیٹ گیس سے مالامال ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو دونوں فیلڈز میں پٹرول، گیس اور کُنڈینسیٹ گیس  کا جائزہ لیتی رہے گی جبکہ دونوں فیلڈ کے حجم اور رقبے کی نشاندہی کے لیے مزید کنویں کھودے جائیں گے۔ 

شیئر: