فیفا ورلڈ کپ: ’ہارنے کے باوجود سعودی کھلاڑی شکریے کے مستحق ہیں‘
جمعرات 1 دسمبر 2022 10:54
سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی قوم ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’میچ ہارجانے کے بعد باوجود سعودی کھلاڑی شکریے کے مستحق ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی سپورٹروں کو غم کرنے کی ضرورت نہیں، آئندہ مقابلے بھی ہوں گے جن میں زیادہ بہتر کھیل پیش کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سعودی ٹیم اور میکسیکو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سعودی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم میچ میکسیکو کی فتح پر ختم ہوگیا۔