سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی یاسر الشہرانی ہسپتال سے فارغ ہوگئے
’یاسر الشہرانی گھر آگئے ہیں تاہم انہیں مزید طبی نگرانی کی ضرورت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فٹبال پلیئر یاسر الشہرانی ہسپتال سے فارغ ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قومی ٹیم کے معروف کھلاڑی کی طبیعت بحال ہوگئی ہے۔
قومی ٹیم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یاسر الشہرانی گھر آگئے ہیں تاہم انہیں مزید طبی نگرانی کی ضرورت ہے‘۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی یاسر الشہرانی کو ارجنٹائن کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی تھی۔