Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے شکریے کا پیغام

اتوار کو یاسر الشھرانی کی سرجری کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا تھا (فائل فوٹو: المنتخب السعودی)
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی یاسر الشھرانی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے معالجوں اور مداحوں کو پیغام دے رہے ہیں۔
جریدے ’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان سنسنی خیز میچ میں زخمی ہو جانے والے یاسر الشھرانی نے اپنے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بستر پر لیٹے یاسر الشھرانی گفتگو کر رہے ہیں اور اپنے مداحوں اپنی صحت کی بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سعودی شائقین یاسر الشھرانی کی صحت کی بحالی کے لیے دعا کر رہے ہیں تاکہ وہ نئی توانائی کے ساتھ دوبارہ ٹیم کا حصہ بن سکیں۔
کئی مداحوں نے لکھا کہ ’وطن کی خاطر اس قربانی پر آپ کا شکریہ۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔‘
خیال رہے کہ سعودی فٹبال ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ ’یاسر الشھرانی کو ایک سے زائد سرجریوں کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔‘
یاسر الشھرانی ارجنٹائن کے خلاف میچ کے آخری لمحات میں سعودی گول کپیر محمد العویس سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے تھے۔
اتوار کو یاسر الشھرانی کی سرجری کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا تھا جب شاہ عبدالعزیز ہسپتال میں ان کے جبڑے کا آپریشن ہوا۔
سعودی فٹبال ٹیم آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق آپریشن کا پہلا مرحلہ گزشتہ بدھ کو تکمیل کو پہنچا تھا۔
سعودی ٹیم کے بیان کے مطابق ’یاسر الشھرانی کی حالت بہتر ہونے اور میڈیکل ٹیم کی رائے لینے کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔

شیئر: