Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: نورا فتحی سٹیڈیم میں اپنا گانا سُن کر جُھوم اُٹھیں

نورا فتحی کی انسٹاگرام ریل کو 72 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ 13 لاکھ افراد نے اسے پسند کیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
بالی وُڈ کی ڈانس کوئین اور اداکارہ نورا فتحی قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں اپنا گانا سن کر خوشی سے جھوم اٹھیں۔
منگل کے روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نورا فتحی نے رِیل شیئر کی جس میں وہ سٹیڈیم میں کھڑی ہیں اور پسِ منظر میں فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی سکائی‘ بج رہا ہے جس پر نورا فتحی جھوم رہی ہیں۔
نورا فتحی نے انسٹاگرام رِیل پر لکھا کہ ’وہ لمحہ جب آپ اپنی آواز سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران سنتے ہیں، یہ بہت غیر یقینی تھا، یہ وہ سنگِ میل ہے جس نے سفر کو مزید کامیاب کردیا ہے۔‘
بالی وُڈ کی ڈانس کوئین مزید لکھتی ہیں کہ ’میں نے خوابوں میں ہمیشہ ایسے لمحات سوچے تھے، میں خواب دیکھنے والی ہوں جسے خواب پورا کرنے کی بھوک ہے، ایک عام سی لڑکی سے یہاں تک کا سفر۔‘
ڈانس کوئین نورا فتحی نے اس موقع پر مزید کہا کہ ’ہمیشہ اپنے اوپر یقین رکھو، کسی کو یہ نہ بتانے دو کہ تم کچھ نہیں کرسکتے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

’آپ کے خواب حاصل کرنے میں بالکل بڑے نہیں ہیں، آغاز میں بہت سے لوگ میرے اوپر ہنسے لیکن میں یہاں ہوں اور ابھی تو یہ آغاز ہے۔‘
نورا فتحی کی اس رِیل کو 72 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ 13 لاکھ افراد نے اسے پسند کیا ہے۔
نورا فتحی فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے کسی بھی آفیشل گانے میں پرفارم کرنے والی پہلی انڈین سلیبریٹی ہیں۔
نورا فتحی آخری بار بالی وُڈ کی فلم ’تھینک گاڈ‘ کے گانے مانیکے میں کیمیو رول کرتی نظر آئی تھیں جبکہ قطر میں ہونے والے فیفا فین فیسٹ میں نورا فتحی ’ساقی ساقی‘ گانے پر پرفارم کر چکی ہیں۔
حالیہ دنوں میں نورا فتحی ٹی سیریز کے ہٹ گانے ’جیہڑا نشہ‘ میں نظر آرہی ہیں۔

شیئر: