دمام میں مساج سینٹر کے خلاف کارروائی
صحت سرٹیفکیٹ کے بغیرکارکنوں کوسینٹر میں تعینات کیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مشرقی علاقے دمام میں پولیس اورمتعلقہ اداروں کی تفتیشی ٹیم نے مساج سینٹرسیل کردیا۔ سینٹر میں غیرقانونی کارکنوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
عاجل نیوز کے مطابق دمام شہر کے مغربی علاقے کی بلدیہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے مساج سینٹر کا دورہ کیا جہاں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی۔
بلدیہ کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں سب سے اہم سینٹر میں کام کرنے والے کارکنوں کے پاس طبی سرٹیفکیٹ نہیں تھے جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوسکتا تھا کہ کارکن طبی طورپرصحت مند ہیں یا نہیں۔
دیگر خلاف ورزیوں میں سینٹرمیں صفائی کا فقدان اوراشیا کو ذخیرہ کرنے کے ضوابط پرعمل نہ کرنا شامل تھا جس کے باعث سینٹرکو سیل کرتے ہوئے مالک کے خلاف چالان درج کرلیا گیا۔