سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی بلدیہ نے شہر میں مزدوروں کے لیے قائم کیمپس کے دورے کیے اور ان میں سے کئی کیمپ کو رہائش کے قابل نہ ہونے پر جرمانے اور کارکنان کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ کے میئر انجینیئر محمد ابراہیم الزھرانی نے کہا کہ ان کی فیلڈ ٹیموں نے 798 مزدوروں کے رہائشی کیمپوں کے دورے کیے اور ان میں سے 164 کو رہائش کے قابل نہ ہونے پر کارکنان کو وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الزھرانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی رہائش پر صفائی ستھرائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا تھا اور یہ خستہ حال تھے۔ اس سلسلے میں کیمپ کے عہدیداران پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
#أمانة_جدة تنفذ 798 جولة ميدانية على مساكن العمال وذلك للتأكد من تطبيق الاشتراطات للسكن الجماعي للأفراد.https://t.co/Sg07s7HPpi pic.twitter.com/Mlj1qFiURz
— أمانة محافظة جدة (@JeddahAmanah) September 1, 2022