Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بلدیہ کے تفتیشی دورے، 24 دکانیں سربمہر

’معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 51 دکانوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے تفتیشی دورے کے دوران متعدد خلاف ورزیوں پر 24 دکانیں سربمہر کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے یہ دورے القوز علاقے میں ہوئے ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جن دکانوں کو بند کردیا گیا ہے وہاں صفائی ستھرائی کے علاوہ بلدیہ ضابطوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘۔
’تفتیشی اہلکاروں نے معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 51 دکانوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے ہیں جبکہ بعض پر جرمانے عائد ہوئے ہیں‘۔
القوز میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر محمد عبدہ بنان نے کہا ہے کہ ’علاقے کی مارکیٹوں کے تفتیشی دورے جاری رہیں گے‘۔

شیئر: