کوکٹیبل سٹی، کریمیا..... آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی مگر یہاں ایک باصلاحیت ڈولفن کی ایسی تصویر اتار لی گئی ہے جو ایک ننھے بچے کے ساتھ گیند پھینکنے اور پکڑنے کا مقبول کھیل کھیلتی نظرآتی ہے۔ اس موقع کی جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈولفن سوئمنگ پول کے کنارے تیرتے تیرتے گلابی رنگ کی گیند کے پاس پہنچتی ہے اور پھر اسے بچے کی جانب اچھا ل دیتی ہے اور پھر بچے کیساتھ اسکا یہ دلچسپ کھیل کچھ وقت تک جاری رہتا ہے۔ بچہ بھی اپنے نئے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ یہ کھیل کر بیحد خوش ہوتا ہے۔ ڈولفن بار بار گلابی گیند اپنی ناک سے اچھالتی رہی او راسی طرح بچہ بھی اسے بیحد پیار سے گیند سے کھیلتا رہا۔ دیکھنے والے اس کھیل کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔