Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی جیولری فیسٹول کا آغاز

’جیولری فیسٹول 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہے گا، 500 سے زیادہ برانڈز حصہ لیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں کل منگل سے سعودی جیولری فیسٹول کا انعقاد ہوگا جس میں 20 ممالک سے ایک سو سے زیادہ کمپنیاں شریک ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی جیولری فیسٹول 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس میں 500 سے زیادہ عالمی برانڈز کے علاوہ مقامی برانڈز بھی حصہ لیں گے۔
جیولری فیسٹول سعودی عرب میں اہم تجارتی سرگرمی ہے جس کے ضمن میں اوپرا اور انٹرٹینمنٹ کے علاوہ ورکشاپس بھی ہوں گی۔
فیسٹول میں دنیا کے معروف برانڈ کی جیولریز کی نمائش کے علاوہ جیولری کی صنعت اور اس کے مستقبل کے بارے میں بھی اہم سرگرمیاں ہوں گی۔
جیولری فیسٹول میں سونے اور چاندی کے زیورات کی بھی نمائش ہوگی جبکہ زیورات کی مقامی صنعت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جیولری اور سونے کے زیورات کا شعبہ سعودی عرب کا سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شعبہ ہے جس میں سال رواں 2022 کے دوسری سہماہی میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ سونے کے زیورات فروخت ہوتے ہیں۔
 
 

شیئر: