Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 میں سعودی قومی بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 1.12 ٹریلین ریال

2022 کے بجٹ  90 ارب ریال فاضل رہیں گے۔ (فوٹو ارقام)
سعودی کابینہ نئے قومی بجٹ 2023 جاری کرنے کے لیے آئندہ چند روز کے دوران ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
سعودی اقتصادی ویب سائٹ ’مال‘ کے مطابق ہنگامی اجلاس  بجٹ کے  لیے خاص ہو گا۔  وزارتِ خزانہ  نے بجٹ 2023 کے حوالے سے ابتدائی خاکہ اکتوبر 2022 میں جاری کیا تھا۔ اس کے مطابق آئندہ سال آمدنی کا تخمینہ 1.12 ٹریلین ریال اور اخراجات کا اندازہ 1114 ارب ریال کا ہے۔
مالیاتی تخمینے اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ 2022 کا بجٹ  90 ارب ریال کا فاضل بجٹ ہو گا البتہ 2023 میں فاضل رقم 9 ارب ریال رہے گی اور پھر 2024 کے بجٹ میں 21 ارب ریال  فاضل رہیں گے۔ اس کے بعد 2025 میں 71 ارب ریال فاضل رہیں گے۔
سال رواں 2022 سے لے کر 2025 تک 4 برس کے دوران بچے گی۔
اگر تخمینے کے مطابق 4 سالوں کے دوران مبینہ اعدادوشمار کے تحت رقم بچتی رہی تو فاضل مجموعی رقم 2023 کے بجٹ کی آمدنی کا 26 فیصد ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: