Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی اور کے پاس اپنے کارکن کو ملازمت دلانے پر 3 سزائیں

قانون کی خلاف ورزی کرنے والا 5 برس تک افرادی قوت درآمد نہیں کرسکے گا (فوٹو: الیوم)
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی آجر اپنے غیرملکی کارکنان کو کسی اور کے پاس ملازم نہیں رکھ سکتا۔ ایسا قانوناً جرم ہے۔’
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ ’کوئی بھی شخص اگر ایسا کرے گا اس پر ایک لاکھ  ریال جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’علاوہ ازیں اسے 5 برس تک افرادی قوت کی درآمد سے محروم بھی کردیا جائے گا۔‘
محکمہ  پاسپورٹ نے اپیل کی ہے کہ اقامہ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کو رکوانے کے لیے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی تعاون کریں۔
’تعاون یہ ہے کہ جس کے علم میں اس قسم کی کوئی خلاف ورزی آئے وہ مکہ، ریاض اور الشرقیہ ریجنجز میں اس کی رپورٹ 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں  999 پر رابطہ کرکے کردے۔’
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: