Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائفر آڈیو لیک،عمران خان کا طلبی کے خلاف عدالت سے رجوع

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کی جانب سے امریکی سائفر آڈیو لیک کے معاملے پر طلبی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ’عمران خان ایک ایماندار، باعزت شہری اور ملک کی نامور شخصیت ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے۔‘
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’بطور وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے میں کامیاب کردار ادا کیا، ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر تحقیقات شروع کر رکھی ہے اور بیان قلمبند کروانے کے لیے چھ دسمبر کو طلب کیا ہے۔‘
درخواست کے مطابق سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔
عمران خان نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک سکینڈل انکوائری کو روکا جائے۔ 

شیئر: