سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے اقاموں کی تجدید میڈیکل انشورنس سے مربوط ہوتی ہے۔
وزارت افرادی قوت کے قانون کے تحت کارکنوں اوران کے اہل خانہ کے لیے طبی بیمہ پالیسی حاصل کرنا آجرکی ذمہ داری ہے۔
اقامہ کی تجدید کے لیے لازمی ہے کہ پہلے میڈیکل انشورنس کرائی جائے جو جوازات کے سسٹم سے منسلک ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
-
قانونی خلاف ورزی کی اطلاع پرانعام ملنے کی شرائط؟
Node ID: 722906 -
سائق خاص کا اقامہ چھ ماہ کے لیے تجدید کرایا جا سکتا ہے؟
Node ID: 723631
جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’اہلیہ کے اقامے کی تجدید کے لیے میڈیکل انشورنس کرائی تھی مگروہ جوازات کے سسٹم سے لنک نہیں ہوئی جس کی وجہ سے میرے اقامے کی بھی تجدید نہیں ہوئی، کیا تاخیر ہونے پرجرمانہ ہوگا؟‘
اس کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامے کی تجدید میں تین دن سے زیادہ تاخیر ہونے پر پہلی بار 500 ریال جرمانہ ہوتا ہے دوسری بار 1000 ریال۔
واضح رہے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے نظام کے مطابق مملکت میں رہنے والے غیرملکی کارکنوں کے اقاموں کی تجدید کے لیے لازمی ہے کہ کارکن اوران کے اہل خانہ کی میڈیکل انشورنس ایسی کمپنیوں سے کرائی جائے جو جوازات کے سسٹم سے مربوط ہوں۔
![](/sites/default/files/pictures/December/37286/2022/pspwrtt_1.jpg)
غیرمعیاری یا ایسی کمپنی جوجوازات کے سسٹم سے منسلک نہیں ہو گی وہاں سے میڈیکل پالیسی حاصل نہ کی جائے کیونکہ بنیادی ضرورت اقامے کی تجدید ہے اگراقامہ بروقت تجدید نہیں ہوتا تو اس صورت میں جرمانہ عائد کر دیا جاتا ہے۔
وزارت صحت اورجوازات کے سسٹم کو ڈیٹا اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے جوڑا گیا ہے تاکہ فرضی میڈیکل انشورنس سے لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خیال رہے بعض لوگ معمولی رقم لے کر فرضی میڈیکل انشورنس کرانے کا دعوٰی کرتے ہیں جو غلط ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایسی انشورنس کرانے والوں کو اقامے کی تجدید ہی نہیں بلکہ بعدازاں طبی ضرورت پڑنے پرمیڈیکل سہولت حاصل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے جس کے سبب انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قانون کے مطابق غیرملکی کارکن اوران کے اہل خانہ جو قانونی طورپرمملکت میں مقیم ہیں کی میڈیکل انشورنس کرانا آجر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
اقامے کی تجدید کو میڈیکل انشورنس پالیسی سے منسلک کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اقامہ ہولڈرز کو بروقت اورمعیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جا سکے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/37286/2022/5e74b58e63973.jpg)