Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں سائبرسیکیورٹی پرعالمی کانفرنس کا آغاز

کانفرنس تین روز تک مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی میں جاری رہے گی(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی میں ڈیجیٹل دہشتگردی کے انسداد پرعالمی کانفرنس شروع ہوگئی ۔ وزیر تعلیم یوسف البنیان کانفرنس کی سرپرستی کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی جس میں اسکالرز، اساتذہ اورسائبرسیکیورٹی کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
شرکا الیکٹرانک دہشگردی کو روکنے میں معاون تدابیر پرروشنی ڈال رہے ہیں ۔ جامعات کے تعلیمی علمی ، انتظامی اورمالیاتی نظام کو ہونے والے نقصانات اوران سے بچاو کے طریقوں سے آگاہ کیاجارہا ہے۔

 شرکا سائبرحملوں سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات مہیا کررہے ہیں( فوٹو، ایس پی اے)

کانفرنس کے شرکا اس امر پربھی زور دے رہے ہیں کہ خاندانوں اورتعلیمی عملے کے بڑے فرائض ہیں جنہیں انجام دیئے بغیر الیکٹرانک دہشتگردی پرقابو نہیں پایا جاسکتا۔
اسکالرز نے توجہ دلائی کہ دہشتگردی سے محفوظ الیکٹرانک ماحول فراہم کرنے کےلیے جامعات میں سائبرسیکیورٹی سسٹم کو اپنا نا ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے علمی پروگراموں کو وائرس کے ذریعے ہیک کرلیا جاتا ہے یہ خطرہ 24 گھنٹے لاحق رہتا ہے۔
الیکٹرانک دہشتگردی انٹرنیٹ کے ذریعے مواصلاتی نظام درھم برہم کردیتی ہے جس کےلیے سائبر سیکیورٹی سسٹم سے استفادہ ناگزیرہے۔

شیئر: