Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبرسکیورٹی میں سعودی نوجوان کی مہارت، ایک لاکھ ریال کما لیے

کمپنیوں کی ویب میں خامیاں تلاش کرنے پر نقد انعامات بھی ملے (فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی نوجوان نے ویب سائٹ پروگرامنگ میں خامیوں کا پتہ لگانے کا ہنر سیکھ کر ایک لاکھ  ریال کما لیے۔  
حفر الباطن کے سعودی نوجوان نے ویب سائٹ پروگرامنگ میں خامیوں کا پتہ لگانے کا ہنر سیکھ کر سائبر سکیورٹی سے ایک لاکھ  ریال کے انعامات کمال لیے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی نوجوان شدید نواف المطیری نے 2012 میں سائبر سکیورٹی میں اس وقت دلچسپی لینا شروع کی جب اس کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔ 

عالمی سطح پر معروف کمپنیوں کی جانب سے تعریفی اسناد ملی ہیں( فوٹو، ٹوئٹر)

المطیری نے ویب سائٹ پلیٹ فارم پر اپنا اندراج کراکر ویب سائٹ پروگرامنگ میں 50 خامیوں کی نشاندہی کی۔
المطیری نے مشہور بین الاقوامی کمپنی جنرل الیکٹرک کی ویب سائٹ پروگرامنگ میں بھی خامی دریافت کی تھی جس پر اسے 2020 میں بھاری مالی انعام ملا۔  
المطیری نے بتایا کہ کئی بین الاقوامی ادارے ان کی خدمات حاصل کر چکے ہیں۔ جہاں سے اسے ویب سائٹ پروگرامنگ میں خامیوں کی نشاندہی کے سرٹیفکیٹ بھی ملے ہیں۔
المطیری کا کہنا ہے کہ آپ جب بھی کوئی کام کریں دل لگا کر کریں۔ ’کوشش یہ ہو کہ آپ کا کام ہر ایک کو نظر آئے۔‘  
المطیری نے اپنے ہم وطنوں کو مشورہ دیا کہ وہ سائبر سکیورٹی کا ہنر سیکھیں۔ ’یہ مستقبل کا ہنر ہے جس سے دنیا بھر کے انسانوں کے سامنے کامیابی کے نت نئے در روشن ہوں گے۔ سعودی نوجوانوں کو اس تبدیلی کا حصہ بننا چاہئے۔‘  


المطیری نے کہا کہ اسے بچپن میں ویڈیو گیم بے حد پسند تھے۔ ’ہیکنگ کا کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا یہیں سے میرے ذہن میں ہیکنگ کے اسباب دریافت کرنےکا شوق پیدا ہوا۔ آغاز خامیوں کی دریافت سے کیا۔‘ 
المطیری نے کہا کہ ’میں سعودی نوجوانوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ زندگی لمبی نہیں ہوتی، اپنا وقت فضول سرگرمیوں میں ضائع نہ کریں۔ میں اب تک اپنے اس ہنر سے ایک لاکھ ریال کما چکا ہوں۔‘ 

شیئر: