Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی، عرب کانفرنس میں شرکت کے لیے سربراہان کی ریاض آمد

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب، چینی تعاون و ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے عرب ممالک کے وفود ریاض پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعرات کو مصری صدر عبدل الفتح السیسی اور ان کا وفد سب سے پہلے پہنچنے والوں میں شامل تھے۔ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغيط اور دوسرے سینیئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
کویت کے ولی عہد مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی اپنے دورے کے دوران منعقد ہونے والی عرب اور خلیجی، چینی سربراہی کانفرنسز میں شرکت کے لیے ریاض پہنچیں ہیں۔ 
واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ ریاض کے دوران تین سربراہ کانفرنسز منعقد ہوں گی۔
پہلی سربراہ کانفرنس سعودی، چینی تعلقات کے متعلق ہو گی جس کی سربراہی شاہ سلمان اور چینی صدر کریں گے۔
دوسری چینی، خلیجی سربراہ کانفرنس ہو گی جبکہ تیسری کانفرنس چینی، عرب ممالک ہو گی۔

شیئر: