بچیوں کا طبی معائنہ کرنے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
نائجیریا سے سیامی بچیاں ’حسانہ اور حسینہ‘ کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ ریاض پہنچا دیا گیا۔
شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انہیں خصوصی ایمبولنیس میں کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائےانسانی خدمات کے سربراہ اور سیامی بچیوں کے آپریشن کی طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سیامی بچیوں کا طبی معائنہ کرنے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر الربیعہ نے مزید کہا کہ سیامی بچیوں کے آپریشن کے حوالے سے سعودی عرب نے دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
الربیعہ نے کہا کہ وہ سیامی بچیوں کے آپریشن پروگرا م کی سرپرستی پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے شکرگزار ہیں۔
دریں اثنا سیامی بچیوں کے والدین عمر اور نورہ رالیہ نے آپریشن کی ہدایت جاری کرنے اورسہولتیں فراہم کرنے پر خادم حرمین حرمین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔