انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کانگریس کے ایک علاقائی رہنما کے خلاف لوگوں کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ مقدمہ کانگریس کے رہنما راجہ پتیریا کے خلاف اس وقت درج ہوا جب یہ ویڈیو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک عہدیدار کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں راجہ پتیریا یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’آئین کو بچانے کے لیے مودی کو قتل کرنا ہوگا۔‘ لیکن اس ویڈیو میں کانگریس رہنما نے یہ وضاحت بھی کی کہ ’قتل‘ سے ان کی مراد وزیراعظم نریندر مودی کو سیاسی طور پر شکست دینا ہے۔
مزید پڑھیں
-
نریندر مودی کی سالگرہ، نمیبیا سے چیتے انڈیا پہنچ گئےNode ID: 701606
-
ایئر انڈیا 500 چھوٹے بڑے طیاروں کی ’خریداری کے معاہدے کے قریب‘Node ID: 725021
راجہ پتیریا اس ویڈیو میں اپنے اردگرد جمع لوگوں سے یہ بھی کہتے ہوئے نظر آئے کہ ’مودی لوگوں کو مذہب، ذات اور زبان کے نام پر تقسیم کردیں گے۔‘
انڈین میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کے ہوم منسٹر نروتم مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس رہنما کی تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Congress leader & former minister Raja Pateria incites people to kill PM Modi - earlier too Cong leaders spoke about death of PM Modi (Sheikh Hussain)
But now a death threat!
After “Aukat dikha denge” “Raavan” this is Rahul Gandhi’s Pyaar ki Rajniti? Will they act on him? No! pic.twitter.com/wH6LSi63g2
— Shehzad Jai Hind (@Shehzad_Ind) December 12, 2022