Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی، دو غیر ملکیوں کو سزا کے بعد بیدخل کرنے کا حکم

غیر ملکی کاروبار سے ہونے والی آمدنی باہر بھیج رہے تھے ( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض کی عدالت نے تجارتی پردہ پوشی کے جرم میں سعودی شہری اور دوغیر ملکیوں کو سزا سنائی ہے۔
سبق ویب کے مطابق وزارت تجارت نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ مقامی شہری بمھند بن فہد العینی یمنی شہری جمال علی اویس اور بنگلہ دیشی شہری علا الدین مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجوی کے شعبے میں تجارتی پردہ پوشی کے جرم میں  ملوث تھے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ریاض کے مرکزی علاقے البطحہ میں مواصلاتی آلات اور سامان کا کاروبار کرنے والے ایک ادارے پر تجارتی پردہ پوشی میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ تفتیش عمل سے پتہ چلا کہ سعودی شہری دو غیرملکیوں کو اپنے نام سے کاروبار کی اجازت دیے ہوئےتھا‘۔
’تحقیقات سے یہ بات بھی ریکارڈ پر آئی کہ غیر ملکی موبائل سم چارجنگ کارڈ وغیرہ کے کاروبار سے ہونے والی آمدنی باہر بھیج رہے تھے‘۔
 عدالت نے تمام ثبوتوں کی بنیاد پر سعودی شہری اور دونوں غیر ملکیوں کو تجارتی پردہ پوشی کا مجرم قراردے کر جرمانہ عائد کیا۔
عادلت نے حکم دیا کہ یمنی اور بنگلہ دیشی کو سزا کے بعد ممکت سے بے دخل کردیا جائے۔ ان سے مطلوبہ ٹیکس اور فیسیں وصول کی جائیں۔ کاروباری ادارے کی رجسٹریشن ختم کردی جائے اور اسے آئندہ کاروبار سے روک دیا جائے۔

شیئر: