Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی فیکڑی لگانے کا منصوبہ

انوویٹ موٹرز کے بانی نے کہا کہ چین کا شمار الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والے سے سب سے بڑے ممالک میں ہوتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ’انوویٹ الیکٹرک موٹرز‘ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں فیکڑی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
سبق نیوز نے چینی اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے حوالے سے بتایا کہ اس فیکٹری کا ہدف سالانہ ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنا ہے۔
اخبار کے مطابق اس منصوبے پر 50 کروڑ ڈالرز کے لگ بھگ لاگت آئے گی اور اس میں ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بھی شامل ہو گا۔
اس منصوبے کے حوالے سے ایک مفاہمی یادداشت پر دستخط چینی صدر شی جن پنگ کے گزشتہ ہفتے کے دورۂ سعودی عرب کے دوران ہوئے۔
اس دوران سرمایہ کاری سے متعلق کئی اور معائدے بھی ہوئے۔
انوویٹ موٹرز کے بانی نے کہا کہ چین کا شمار الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والے سے سب سے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپریشن کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں۔‘

شیئر: