انٹرنیشنل ریڈ سی کمپنی الیکٹرک بسیں خریدے گی
سمارٹ الیکٹرانک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں (فائل فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب میں ریڈ سی اور امالا فرنٹس کو ڈیولپ کرنے والی انٹرنیشنل ریڈ سی کمپنی نے الیکٹرک بسوں کا بیڑا خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی نے بیان میں کہا کہ اس نے سمارٹ الیکٹرانک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔
کمپنی نے الیکترومین اور انرجی انٹرنیشنل کارپوریشن کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ اس طرح وہ مملکت میں کاربن فری سمارٹ بسوں کے بیڑے کی مالک پہلی کمپنی بن جائے گی۔
الیکٹرک بسیں دو طرح کی ہوں گی۔ ایک ملازمین کو ان کی رہائش سے دفاتر لانے کے لیے خاص ہوں گی۔ چھوٹی الیکٹرک بسیں250 کلو میٹر اور بڑی الیکٹرک بسیں 350 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔
کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بیگانو نے کہا ہے کہ تجدد پذیر ترقی کے نئے پیمانے متعارف کرانے کا عہد کررکھا ہے۔ کاربن فری آپریشنل سکیموں پر عمل کرتے رہیں گے۔