Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن فائنل میں پہنچ گیا، کروشیا کو شکست

قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ارجنٹائن، کروشیا کو0-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے میچ کے 34 ویں منٹ میں پینلٹی شوٹ پر کیا۔ اس کے بعد کروشیا کی کھیل میں واپسی نہ ہوسکی۔
دوسرا گول میچ کے 39 ویں منٹ میں جولین ایلواریز نے کیا اور کروشیا پر دباؤ بڑھا دیا۔ اس کے بعد تیسرا گول بھی کھیل کے دوسرے ہاف میں جولین ایلواریز نے کیا۔
لیونل میسی نے فٹ بال ورلڈ کپ کا 25 واں میچ کھیل کر جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے دو تبدیلیاں کی تھیں مِڈ فیلڈر لینڈرو پیردیز اور ڈیفینڈر نکولس ٹیگلیافیکو کو سٹارٹنگ لائن میں لایا گیا۔
دوسری طرف کروشیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔
بدھ کو دوسرا سیمی فائنل مراکش اور فرانس کے درمیان ہو گا، لیکن اس سے پہلے لوگوں کی تمام توجہ ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان ہونے والے میچ پرتھیں۔
گزشتہ ہفتے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا اور تماشائیوں کو اپنے بہترین کھیل سے محظوظ کیا تھا۔
دوسری جانب کروشیا نے سابق دفاعی چیمپیئن برازیل کو پہلے کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار کر کے ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے کھلاڑیوں نے برازیل جیسی بڑی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا دیا تھا۔

شیئر: