Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجنٹائن نیدرلینڈز میچ، سٹیڈیم میں امریکی سپورٹس صحافی چل بسے

گرانٹ ویہل فیفا ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے قطر پہنچے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
مشہور امریکی سپورٹس صحافی گرانٹ ویہل قطر کے سٹیڈیم میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران انتقال کر گئے۔
خبر رساں ادارے اے پی نے لوسیل سٹیڈیم میں ان کے قریب بیٹھے دیگر صحافیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میچ کے فیصلے کے لیے اضافی وقت کے کھیل کے دوران گرانٹ اچانک اپنی سیٹ پر پیچھے کی طرف گرے۔
ساتھ بیٹھے دیگر صحافیوں نے ان کو اٹھایا اور فوری طور پر ہنگامی نمبر پر کال کی۔
رپورٹرز کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کارکن موقع پر پہچنے اور ان کو اٹھا کر ہسپتال لے گئے تاہم بعدازاں انہیں بتایا گیا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں۔
49 سالہ گرانٹ ویہل فیفا ورلڈ کپ کور کرنے کے لیے امریکہ سے قطر پہنچے تھے۔
گرانٹ نے بدھ کو ٹویٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے اسی روز سالگرہ منائی ہے۔
یو ایس ساکر فیڈریشن نے گرانٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فٹ بال کے حوالے سے بہت متاثرکن سٹوریز دیں اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
گرانٹ اپنی صحافی زندگی کا آٹھواں ورلڈ کپ کور کر رہے تھے۔
انہوں نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ انہوں نے میڈیکل کلینک کا چکر لگایا ہے۔
’میرا جسم ٹوٹنا شروع ہو گیا ہے، تین ہفتوں کے دوران بہت کم سو پایا ہوں۔ کام کا بہت زیادہ دباؤ آپ کے ساتھ یہی کرتا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’امریکہ اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران سردی کچھ زیادہ محسوس ہوئی اور سینے کے بالائی حصے میں تکلیف محسوس ہوئی۔‘
گرانٹ نے یہ بھی لکھا کہا نہوں نے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا کیونکہ ان کو اپنے جسم میں اس کی علامات محسوس ہوئی تھیں۔

شیئر: