Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کےلیے نسک پلیٹ فارم کا ’ ترکیہ‘ ایڈیشن متعارف

سعودی وزیر حج جو ترکیہ کے دورے پر ہیں تقریب میں شریک ہوئے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے منگل کو ’نسک‘ پلیٹ فارم کا ترکیہ ایڈیشن متعارف کرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق استنبول میں نسک پلیٹ فارم ترکیہ ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر حج جو ان دنوں ترکیہ کے دورے پر ہیں شریک ہوئے۔
سعودی حکومت دنیا بھر سے عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ زائرین مقدس شہروں کا سفر کریں تو یہاں سے خوبصورت یادیں لے کرجائیں۔
سعودی وزیر حج نے اس موقع پر کہا کہ ’ترکیہ میں نسک پلیٹ فارم کے اجرا سے سہولت ملےگی۔ ہماری مسلسل کوشش ہے کہ زائرین کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ ان کا وقت بچے اور وہ زحمت سے محفوظ رہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ترکی زبان میں نسک پلیٹ فارم سے یہ مقاصد بہترین شکل میں حاصل ہوں گے‘۔

شیئر: