Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2022 میں پرندوں اور جانوروں کی لی گئیں بہترین تصاویر

سال 2022 اختتام کے قریب ہے اور نئے سال کی آمد سے پہلے ان تمام اہم واقعات کو یاد کیا جا رہا ہے جو رواں سال رونما ہوئے۔ لیکن ان واقعات کے علاوہ چند ایسی دلچسپ تصاویر بھی کھینچی گئیں جو موضوع بحث بنی رہیں۔ دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی چند بہترین تصاویر۔

فرانس کے ایک گاؤں میں پرندوں کے غول کا خوبصورت منظر۔

قازقستان کے دارالحکومت الماتی میں بزکشی کا روایتی کھیل کھیلا جا رہا ہے جس میں گھڑ سواروں کی دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔

اسرائیل میں ماہی خور آبی پرندے جنوب کی طرف ہجرت کے دوران مچھلیوں کا شکار کر رہے ہیں۔

سپین میں موسم سرما کے دوران چرواہے اپنے مویشیوں کو لے کر ملک کے قدرے گرم جنوبی علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنا شروع ہو جاتے ہیں۔

کینیا کے نیشنل پارک میں ایک پرندہ زرافے کی پیٹھ پر بیٹھا ہوا ہے۔

فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک شہری کے فارم پر پالتو مور اپنے پنکھ پھیلائے دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔

تھائی لینڈ کی ایک فوجی بیرک میں جگنوؤں نے اپنی روشنی سے اجالا کر دیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے مضافاتی علاقے الپائن میں ایک درخت پر بیٹھا ہوا باز۔ 

برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر لیری نامی بلا اپنی بعض خصوصیات کے باعث میڈیا میں مشہور ہے۔ 

متحدہ عرب امارات میں ’ہیپی بارک ڈے‘ منایا گیا جس میں شہری اپنے پالتو کتوں کو خوب تیاری کے ساتھ لے کر آئے۔

شیئر: