Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم قومی پارک میں نایاب جانور چھوڑے گئے

’نیوم قومی پارک میں پہاڑی بکرے اورپہاڑی ہرنوں کی مختلف نسلیں چھوڑی گئی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جنگلی حیات پروگرام کے تحت نیوم قومی پارک میں  نایاب جانوروں کو چھوڑا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیوم قومی پارک میں مزید جانور بھی چھوڑے جائیں گے۔
جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے نے کہا ہے کہ ’نیوم قومی پارک میں پہاڑی بکرے اورپہاڑی ہرنوں کی مختلف نسلیں چھوڑی گئی ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’جانوروں کو چھوڑنے سے ہے لے مشابہ ماحول میں رکھا گیا تاکہ وہ اس کے عادی ہوجائیں‘۔
’بعد ازاں انہیں قومی پارک میں ان کے اصل ماحول میں چھوڑا گیا جبکہ نئے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ان کی نگرانی بھی کی جائے گی‘۔
واضح رہے کہ نیوم قومی پارک 25 ہزار کلو میٹر پر مشتمل جنگلی حیات کی افزائش کے لیے مناسب مقام ہے جہاں صدیوں پہلے مختلف قسم کے پودے اور جانور موجود تھے۔
جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے کا منصوبہ ہے کہ وہ ان جانوروں کو ان کے اصل ماحول میں دوبارہ آبادکرے۔

شیئر: