مکہ میں سکول کا ایک طالب علم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا اور طالب علم کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی۔
سکول کے ایک استاد نے اس واقعے کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا کہ ’مکہ کے محلے العوالی کے سکول میں تدریسی اوقات کے دوران فرسٹ سکینڈری کلاس کے طالبِ علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی ہے۔‘
انہوں نے طالبِ علم کے خاندان اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔