Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے امریکی مشن میں پاسپورٹ کی آن لائن تجدید اور فیس کی ادائیگی کا آغاز

 نئے پاسپورٹ کے لیے امریکی شہری کا کم از کم 16 سال کا ہونا ضروری ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے مملکت میں مقیم بالغ امریکی شہریوں کے پاسپورٹ کی تجدید کےلیے آن لائن ادائیگی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ریاض میں امریکی  سفارتخانے کی ویب سائٹ کے مطابق آئندہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے شرائط پوری کرنے والے امریکی  شہریوں کو ریاض میں سفارتخانے، ظہران یا جدہ قونصلیٹ میں انٹرویواپائٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
امریکی مشن کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست دینے والے امریکی یا بین الاقوامی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کراسکیں گے۔ علاوہ ازیں امریکہ میں بینک اکاؤنٹ ’امیزون پے‘ یا ’پے پال‘ کے ذریعے بھی ادائیگی ہوسکتی ہے۔ ڈی ایس 82 سے الیکٹرانک ترسیل زر کی سہولت بھی میسر ہے۔ 
 نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے امریکی شہری کا کم از کم 16 سال کا ہونا ضروری ہے۔ مملکت میں مقیم ہو اور اس کا باقاعدہ پوسٹل ایڈریس ہو۔
علاوہ ازیں دیگر شرائط و ضوابط کےلیے ویب سائٹ اور معلومات کے لیے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جائے۔

شیئر: