ریاض ایئرپورٹ کے نئے ٹرمنل میں پاسپورٹ کے کاؤنٹر کھل گئے
’نئے ٹرمنل میں پاسپورٹ کے 78 کاؤنٹر بنائے ہیں جن میں تمام جدید سہولیات فراہم ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 اور 4 میں محکمہ جوازات کے کاؤنٹر کھل گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ کے نئے ٹرمنل کے افتتاح سے فیفا ورلڈ کپ کے شائقین کو سہولت فراہم ہوگی۔
اس موقع پر ریاض میں محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل محمد بن عبد العزیزالسعد نے ٹرمنل کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نئے ٹرمنل میں پاسپورٹ کے 78 کاؤنٹر بنائے ہیں جن میں تمام جدید سہولیات فراہم ہیں‘۔
’ایمیگرین کی کارروائی کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ہر کاؤنٹر کو جدید آلات سے لیس کردیا گیا ہے‘۔
’ہر کاؤنٹر پر جعلسازی کا پتہ چلانے اور شناخت کرنے کے لیے نیا نظام قائم ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’نئے ٹرمنل میں خود کار آلات کے ذریعہ ایمیگریشن کی کارروائی مکمل کی جاسکتی ہے‘۔
جنرل محمد بن عبد العزیز السعد نے کہا ہے کہ ’کسی شخص کی مداخلت کے بغیر مسافر اپنی ایمیگریشن کر سکتا ہے‘۔