سعودی عرب کی جانب سے ایندھن کی ایک اور کھیپ عدن پہنچ گئی
سعودی عرب کی جانب سے ایندھن کی ایک اور کھیپ عدن پہنچ گئی
ہفتہ 17 دسمبر 2022 20:00
یمنی حکومت نے سعودی عرب سے تعاون کی درخواست کی تھی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے ایندھن کی ایک اور کھیپ عدن پہنچ گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے یمن کے 70 سے زیادہ بجلی گھر چلانے کے لیے 40 ہزارمیٹرک ٹن ڈیزل اور 30 ہزار میٹرک ٹن میزوٹ بھجوایا ہے۔ یمنی حکومت نے سعودی عرب سے تعاون کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل 4.2 ارب ڈالر مالیت کا ڈیزل اور میزوٹ یمن کی مدد کے لیے بھیج چکا ہے۔
مملکت نے 422 ملین ڈالر مالیت کا ڈیزل اور میزوٹ ایک سال کے دوران یمن بھجوایا جس سے یمنی حکومت کے بجٹ اور قومی معیشت مستحکم ہوئی تھی۔
سعودی مدد کی بدولت یمنی عوام کی قوت خرید بڑھی تھی اور وہاں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی۔
سعودی عرب کی جانب سے ڈیزل اور میزوٹ کی مفت فراہمی کی بدولت یمن کے سرکاری بجٹ پر دباؤ کم اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ یمنی بجلی گھروں کی کارکردگی کے دوران وہاں بجلی کی فی گھنٹہ پیداوار بڑھ گئی۔