Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن جنرل ہسپتال کے آپریشن اور انتظام کے معاہدے پر دستخط

یمن میں عدن جنرل ہسپتال جدید ترین طبی آلات سے لیس ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن نے عدن جنرل ہسپتال کا منصوبہ اس کی آپریٹنگ کمپنی کے حوالے کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عدن جنرل ہسپتال کے آپریشن اور انتظام کے معاہدے پر دستخط سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کے دفتر کے ڈائریکٹر احمد مدخلی، ڈائریکٹر آف دی جنرل ایڈمنسٹریشن آف میڈیکل پروجیکٹس فار السعد گروپ فار انویسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ خالد الدباش اور ڈائریکٹر آف دی فیصیلیٹز پورٹ فولیو ان دی پروگرام مشبب القحطانی کی موجودگی میں کیے گئے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کے دفتر کے ڈائریکٹر احمد مدخلی نے کہا کہ ’عدن جنرل ہسپتال کی آپریٹنگ کمپنی السعد گروپ برائے سرمایہ کاری اور ترقی ہے اور یہ صعدہ میں السلام سعودی ہسپتال اور حجتہ میں سعودی ہسپتال کا آپریٹر بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’عدن جنرل ہسپتال کو آپریٹ اور اس کا انتظام کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے پہلے لمحے سے اس منصوبے کو چلانے والی کمپنی نے مقامی ٹیموں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے علاوہ، مجاز حکام کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ تیاری شروع کر دی ہے۔
احمد مدخلی نے کہا کہ ’ یہ دونوں ہسپتال مملکت کی طرف سے قائم اور چلائے جانے والے سب سے بڑے منصوبوں میں شامل ہیں جن میں طبی ٹیمیں بہترین علاج اور طبی خدمات فراہم کرتی ہیں جس نے عدن جنرل ہسپتال کو چلانے اور ان کے انتظام کے طریقہ کار کو آسان بنانے میں مدد کی ہے اور مستقبل میں یمن کے مختلف گورنریٹس کے شہری اس سے مستفید ہوں گے‘۔
الدباش نے کہا کہ ’عدن جنرل ہسپتال جدید ترین طبی آلات سے لیس ہے جس میں سی ٹی سکین، مقناطیسی اور الٹراساؤنڈ سکین اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن شامل ہے‘۔

ہسپتال مملکت کی طرف سے یمنی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے ( فوٹوایس پی اے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ہسپتال سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کے ذریعے یمن میں ایک طبی آئیکن بن جائے گا۔
مشبب القحطانی نے کہا کہ اس منصوبے میں دل کے مرکز، آنکھ، اطفال، جلد، دانتوں، کان،   ناک، آرتھوپیڈک، اندرونی ادویات، تولیدی صحت، اور اینڈوسکوپی اور فزیوتھراپی کلینکس کے علاوہ 14 مخصوص کلینک شامل ہیں۔
ماہر امراض قلب ڈاکٹر خالد موسی نے کہا کہ ’عدن جنرل ہسپتال مملکت کی طرف سے یمنی عوام کے لیے ایک تحفہ کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اسے سعودی فنڈ برائے ترقی کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی۔ یہ ہسپتال سعودی ڈیولپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام برائے یمن کے ماتحت کام کرے گا اور یمنی عوام کو اعلیٰ سطحی خدمات فراہم کرے گا۔

شیئر: