کنگ سلمان سینٹر کے تحت عدن میں 219 ٹن غذائی اشیا تقسیم
اتوار 18 ستمبر 2022 13:11
’غذائی اشیا سے 12300 افراد میں تقسیم کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت عدن میں 219 ٹن غذائی اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غذائی اشیا سے 12300 افراد میں تقسیم کی گئی ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یمن کے شہر کے قصبوں البریقہ، دار سعد اور الشیخ عثمان میں امداد سامان تقسیم کیا گیا ہے‘۔
’منصوبے کے مطابق رواں سال کے اختتام تک15 قصبوں میں 192 غذائی پیکٹ تقسیم کرنے کا پروگرام ہے‘۔
’علاوہ ازیں یمن کے مختلف شہروں میں طبی مراکز قائم ہیں جہاں روانہ مختلف کلینکس میں ہزاروں افراد مفت علاج کی سہولت حاصل کر رہے ہیں‘۔