Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمراں لاکھ کوشش کرلیں بچنا مشکل ہے ،زرداری

لاہور... سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ حکمران کے وعدے اور دعوے سب جھوٹے نکلے۔ اب لاکھ کوشش کرلیں ان کا بچنا ناممکن ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد کرائے تو وہ مشتعل ہوگئے جس پر حیرت ہوئی۔حکمرانوں کووعدے یاد کراتے رہیں گے۔ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوام کے ساتھ مل کر آئندہ مفاد پرست ٹولے کو اقتدار پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔ دریں اثناء زرداری سے پارٹی رہنماو ں منظور وٹو ، لطیف کھوسہ اور قمر زمان کائرہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ طویل مشاورت کے بعد زرداری نے پارٹی رہنماوں کو انتخابی اتحاد بنانے کا ٹاسک سو نپ دیا۔حکومت کے خلاف چاروں صوبوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف بھر پور احتجاج جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

 

شیئر: