Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز لائبریری میں عربی کے قدیم اور نادر قلمی نسخوں کی نمائش 

نمائش کا اہتمام عربی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں عربی زبان و ادب اور ڈکشنریوں کے قدیم اور نادر قلمی نسخوں کی نمائش کا آغاز ہوا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نمائش کا اہتمام عربی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے جو ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
نمائش میں ابو زید الانصاری کی کتاب النوادر کا قلمی نسخہ بھی موجود ہے۔ ان کی وفات 830 عیسوی میں ہوئی تھی۔ یہ عربی زبان کے  قدیم اور نادر ترین قلمی نسخوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں عرب دنیا کے عجیب وغریب ہزاروں نکتے بیان کیے گئے ہیں۔ 

ابو زید الانصاری کی کتاب النوادر کا قلمی نسخہ بھی موجود ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

لائبریری نے نمائش میں ابو نصر الجوھری کی مشہور ڈکشنری ’تاج اللغہ‘ کا قلمی نسخہ بھی رکھا ہے۔ یہ ڈکشنری 591ھ میں لکھی گئی تھی۔ یہ عربی الفاظ کی قدیم ترین ڈکشنری مانی جاتی ہے۔ 
لائبریری نے پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دوران جزیرہ نمائے عرب آنے والے مغربی سیاحوں کے سیاحتی ناموں کے ترجموں کا انتخاب بھی نمائش میں رکھا ہے۔
 حرمین شریفین کی نایاب تصاویر اورمقدس مساجد و شہروں سے متعلق کتابوں کا خوبصورت انتخاب بھی موجود ہے۔
لائبریری نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تحریر کیے گئے قلمی نسخے اور ایک ہزار برس سے زیادہ پرانے اسلامی سکوں کو بھی نمائش کا حصہ بنایا ہے۔

شیئر: