Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، آذر بزنس کونسل کا قیام، معاہدے پردستخط

باکو میں دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اورآذربائیجان نے سرمایہ کاری وتجارتی تعاون کا حجم بڑھانے اورکاروبار کو فروغ دینے کے لیے سعودی، آذربزنس کونسل قائم کی ہے۔ فریقین نے پیر کو اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کردیے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پیر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کی موجودگی میں مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
 مشترکہ بزنس کونسل دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے کام کرے گی اور اس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دے گی۔
دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو کاروباری پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ فریقین ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی شراکت کریں گے اوراقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

شیئر: