ریاض میں 15 تاریخی محلوں کی بحالی، وزیر ثقافت نے پروجیکٹ کا دورہ کیا
ریاض میں 15 تاریخی محلوں کی بحالی، وزیر ثقافت نے پروجیکٹ کا دورہ کیا
منگل 20 دسمبر 2022 18:21
محکمہ آثار قدیمہ تاریخی عمارتوں کو ریکارڈ کا حصہ بنا چکا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دارالحکومت ریاض کے مرکزی علاقے میں واقع 15 تاریخی محلوں کی بحالی کے پروجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے اس موقع پر تاریخی محلوں کی بحالی کے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح بھی کیا۔
پروجیکٹ کا مقصد آباؤ اجداد کے فن تعمیر کے ورثے کا تحفظ اور سعودی قومی فن تعمیر کو اجاگر کرنا ہے۔ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تاریخی عمارتوں کے احیا سے ملک کو اقتصادی، سماجی، ثقافتی اورسیاحتی فوائد حاصل ہوں۔
سعودی محکمہ آثار قدیمہ تاریخی عمارتوں کو قومی ریکارڈ کا حصہ بنا چکا ہے۔ ان کی فہرست تیارکرکے تفصیلات کے ساتھ ان کا اندراج ہوچکا ہے۔